• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈر ن ہارٹ سرجری کادائرہ کار بڑھارہےہیں،صوبائی وزیرسیکنڈری ہیلتھ

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے ریفرل سسٹم بارے اجلاس ہوا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی پروفیسر مسفراح صدیق اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے نوشین فیاض نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے ریفرل سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران و پی آئی ٹی بی نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی ئی ٹی بی کو چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے نجی ہسپتالوں کے تیکنیکی عملہ کو ڈیش بورڈ بارے تربیت دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 860 سے زائد معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے مزید ہسپتالوں کو ام پینل بھی کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت معصوم بچوں کی سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی ہوئی ہے۔ اس پروگرام سے قبل معصوم بچوں کے والدین کو سرجریز کیلئے ویٹنگ لسٹ کے مطابق مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر صحت نے بتایاکہ آن لائن لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے اس پروگرام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے اورحکومت پنجاب نے بچوں کے ہارٹ سرجری پروگرام کا پورا نظام انتہائی شفاف بنایا ہے۔
لاہور سے مزید