• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بڑھتی دہشت گردی انتہائی تشویشناک، علماء و مشائخ کنونشن

لاہور(خبرنگار) جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج کے 50سال مکمل ہونے پرادارے کی تعمیر نو کاسنگ بنیاد کے موقع علماء ومشائخ کنونشن ہوا، اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصرکوکڑی سزائیں دی جائیں۔ملک بھی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہرانتہائی تشویشناک ہے امن وامان کی بحالی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں۔ عقیدہ ختم نبوت،ناموس رسالت اورشعائر اسلام کاتحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائیگا۔مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات کوآسان بنایا جائے۔ مساجد اورمدارس کی بجلی وگیس کے بلوں میں خصوصی ریلیف دیا جائے۔کئی برسوں سے غزہ اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت اقوام متحدہ،اوآئی سمیت دیگر عالمی اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔نریندر مودی اورنیتن یاہو کے مظلوم مسلمانوں پرہونیوالے مظالم کے خلاف مسلم حکمران موثر آواز اٹھائیں کنونشن قاری محمدطیب نقشبندی کی زیرصدارت ہوا ، میزبانی صاحبزادہ پیررضائے مصطفی نقشبندی نے کی علامہ قاری محمدطیب نقشبندی آف برطانیہ کی 10جلدپرمشتمل قرآن کریم کو تفسیرکورونمائی کیلئے پیش کیا گیا۔ علامہ قاری محمدطیب نقشبندی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہاکہ علامہ محمدعلی نقشبندی نے 50سال قبل جامعہ رسولیہ شیرازیہ کے پودا لگا جوکہ آ پ سایہ داردرخت بن چکاہے یہاں پرملک بھر ہزاروں طلبہ اپنی تعلیمی اورروحانی تربیت حاصل کرچکے ہیں اوریہ سلسلہ انشاء اللہ یوں ہی چلتارہے گاہم اپنے اکابرین کے مشن پرگامزن رہیں گے۔ پرنسپل جامعہ رسولیہ شیرزایہ علامہ صاحبزادہ پیررضائے مصطفی نقشبندی نے کہاکہہ ہماری زندگیاں دین اسلام کی ترویج اشاعت کیلئے وقف ہیں۔حالات جیسے بھی ہوں ہم دین متین کی خدمت کافریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔اب جامعہ رسولیہ شیرازیہ کوجدید طرز پرتعمیر کیاجائے گاتاکہ دین کی ترویج کامزید موثرانداز میں ہوسکے۔ علامہ حافظ عبدالستار سعیدی، مفتی عبدالعلیم سیالوی، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی، پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی، عبدالمصطفیٰ ہزاروی،ڈاکٹرمفتی رمضان سیالوی،مفتی انس رضاعطاری،پیرافضل ریحان شاہ،مولانامہ محمدعلی نقشبندی، مفتی محمدعمران حنفی،پیرسیدزین العابدین شاہ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ کنونشن میں مفتی راشد محمود رضوی، مولانا میاں محمد رضا نقشبندی، پیر شبیر شفیع، پیر بشیر یوسفی، پیر معاذ المصطفیٰ قادری، پیر اصغر نورانی، پیر سید عثمان نوری، پیر ذوالفقار ہاشمی، مولانا احسان الحق صدیقی، مولانا اعظم نعیمی، پیر حفیظ اظہر و کثیر علماو مشائخ سمیت عامۃ الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کہاکہ دین کاخلوص نیت کاساتھ کیا جانا چاہیے۔موجود حالات میں مدارس چلاناانتہائی مشکل ہوتاجارہاہے ۔حافظ عبدالستار سعیدی نے کہاکہ علماء اورمذہبی کی نمائندگی کرنے والے خود کوعلمی میدان میں مضبوط بنائیں۔
لاہور سے مزید