• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کا دھرمپورہ ڈسپنسری کادورہ ،ادویہ کی چیکنگ

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ ڈسپنسری دھرمپورہ اچانک دورہ کیا۔ ڈائیگنا سٹک سنٹر گئے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ خواجہ عمران نذیر نے میڈیسن سٹور میں ادویات کا سٹاک چیک کیا۔صوبائی وزیر صحت ایکسرے روم میں گئے اور مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا۔ڈسپنسری میں موجود رجسٹر سے ایک مریض کا ڈیٹا لے کر خود فون پر بات کرکے ادویات، دیگر طبی سہولیات کا پوچھا جس پر مریض نے بتایا کہ تمام ادویات مفت فراہم کی گئیں ہیں۔
لاہور سے مزید