سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) محکمہ خوارک نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے عمل کے دوران 78142.800میٹرک ٹن گندم کی خرید مکمل کر لی۔محکمہ خوارک کے اہلکار یاسین باجوہ کے مطابق مجموعی طور پر 7,81, 428 بوریاں خرید ی جاچکی ہیں جبکہ ٹارگٹ 8 لاکھ20 لاکھ بوریاں تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک کسانوں کی طرف سے تقریبا10 فی صد باردانہ واپس نہیں آیا۔دوسری جانب ضلع سیالکوٹ کے کسانوں کے محکمہ خوارک کی طرف سے عدم تعاون اور مڈل مین کے کر دار پر کا اظہار تشویش کیا ہے۔