پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خط ڈپٹی اسپیکر کو موصول ہو گیا، مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے بھی ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا۔
ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجد احمد خان نے اپنے ارکان کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند کیا۔
پارلیمانی لیڈر نے اپنے خط میں کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کے وزیر اعلیٰ کے لیے امیدوار ہیں۔
ساجد احمد خان کے خط میں کہا گیا کہ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 جولائی کو ہوا۔