• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا سے طلاق کے بعد کھل کر بات کرسکتا ہوں، ناگا چیتنیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار ناگا چیتنیا نے کہا ہے کہ سمانتھا سے طلاق بہت تکلیف دہ اور مشکل وقت تھا لیکن اب سب کچھ ٹھیک اور اچھا ہے۔ناگا چیتنیا کا کہنا ہے کہ سمانتھا سے علیحدگی کے بعد ان میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پہلے وہ کھل کر بات نہیں کر سکتے تھے لیکن اب کرتے ہیں۔چیتنیا نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کے بہت قریب محسوس کرتے ہیں۔ وہ خود کو ایک نئے انسان کی طرح تبدیل ہوتے دیکھ کر بہت خوش ہے۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ اگرچہ سمانتھا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ناگا چیتنیا کے ساتھ تصاویر ہٹا دی ہیں لیکن اداکارہ کے سابق شوہر کے انسٹاگرام پر اب بھی دونوں کی رومانوی تصاویر موجود ہیں۔اگر ہم ورک فرنٹ کی بات کریں تو ناگا چیتنیا عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہولی وڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کی آفیشل ہندی conversion ہے۔ اس میں کرینہ کپور خان مونا سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گی۔’لال سنگھ چڈھا‘ 11اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ناگا چیتنیا کی فلم ’تھینک یو‘ 22 جولائی کو ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ ایویکا گوڑ اور راشی کھنہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید