• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہرین بلوچ، کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر

پاکستان باکسنگ کی تاریخ میں پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں خاتون باکسر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی باکسنگ دستہ کا اعلان کر دیا گیا ہے، باکسر مہرین بلوچ ایونٹ میں حصہ لینے والی واحد خاتون ہیں۔

گیمز میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی ٹیم پیر کی صبح لاہور سے برمنگھم روانہ ہوگی۔

گیمز کے لیے 5 رکنی پاکستان باکسنگ ٹیم کے منیجر اصغر بلوچ اور ارشد حسین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل (ر) ناصر اعجاز ٹنگ کے مطابق فلائی ویٹ میں زوہیب رشید (پاکستان نیوی)، فیدر ویٹ میں محمد الیاس (پاکستان آرمی)، والٹر ویٹ میں سلمان بلوچ (پاکستان آرمی)، لائٹ ہیوی ویٹ میں نذیر اللّٰہ جبکہ واحد خاتون باکسر فیدر ویٹ میں مہرین بلوچ شامل ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہیں گے۔ ان گیمنز میں پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2014ء میں آخری بار سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم کے منیجر اصغر بلوچ نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گیمز میں حصہ لینے والی قومی باکسنگ ٹیم کا کیمپ گزشتہ تین ماہ سے راولپنڈی کے آرمی اسپورٹس کمپلکس میں ارشد حسین کی کوچنگ میں جاری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر بھرپور محنت کی گئی ہے اور امید ہے کہ ہمارے باکسرز اس سال میڈل لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید