لاہور ( جنرل رپورٹر ) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے قصور میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اور فوجی جوانوں سمیت مشقوں میں مصروف پنجاب رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی ۔ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے قصور کے قریب فوجی مشقوں کے علاقے کا دورہ کیا اور اس موقع پر موسم گرما کی جاری مشقیں دیکھیں. انہوں نے اپنے دیگر افسران کے ہمراہ جنگی مشقوں میں مصروف پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے مصافہ کیا انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت کے لئے موسم گرما کی ان مشقوں کو اہمیت کا حامل قرار دیا ۔