• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسماعیل کی حکمراں اتحاد کے فل کورٹ کے مطالبے پر تنقید

عمران اسماعیل— فائل فوٹو
عمران اسماعیل— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں آج چوروں کے ٹولے نے پریس کانفرنس کی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عدالتیں جب انہیں ضمانت دیتی ہیں تو بہت اچھی ہو جاتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عدالتیں حکمراں اتحاد کی خواہشات کے مطابق فیصلہ دیں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو نیب بلائے تو وہ 10 ہزار لوگ لانےکی دھمکیاں دیتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے کا فیصلہ ہو تو بالکل ٹھیک تھا، اب یہ ڈیمانڈ کر رہے ہیں کہ ہمیں 3 ججز پر بھروسہ نہیں، فل بینچ چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید