• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کے خلاف فحش تصاویر پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی بے ہودہ و فحش تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں اداکار کے خلاف دفعہ 292، 293، 509 اور 67Aکے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو فحش مواد، اخلاقیات وشائستگی سے گری ہوئی حرکت، خواتین کی توہین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔چوبے نامی خاتون وکیل نے پولیس کو جو درخواست دی ہے اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ نے یہ حرکت کرکے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ عمومی طور پر بے حیائی کا ارتکاب کیا ہے۔علاوہ ازیںبھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کی ایک غیر سرکاری تنظیم نےرنویر سنگھ کو کپڑے عطیہ کرنے کے لیے ایکمہمکا انعقاد کیا۔اس مہم میں این جی او نے ڈبےپر رنویر کی ایک تصویر لگائی جس میں لوگوں نے کپڑے ڈالے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کے لیے مہم کا انعقاد’ نیکی کی دیوار‘نامی این جی او کی جانب سے کیا گیا ۔ دریں اثناءبولی وڈ سپر سٹار رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ایوارڈ تھامے کھڑے ہیں۔اس تصویر کے کیپشن میں رنویر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک اشتہارات کی ایجنسی میں بطورِ کاپی رائٹر کیا تھا۔ اداکار نے آئی اے اے لیڈرشپ یوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کاپی رائٹر کے طور پر پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا اور آج مجھے برینڈ اینڈورسر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔رنویر سنگھ نے انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (آئی ایا ے)کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دل لگی سے مزید