• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: راستہ مانگنے والا نوجوان تلخ کلامی کے بعد قتل

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی بندھائی کالونی میں بھائی کے ولیمے اور بہن کی شادی کی مشترکہ تقریب میں شریک نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتول کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کے کزن آصف نے بتایا کہ مقتول حماد کے بھائی کا ولیمہ اور بہن کی شادی تھی، جبکہ برابر والے ہال میں بھی شادی کی تقریب ہو رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حماد اپنے ہال سے نکل کر جا رہا تھا، اس نے راستہ مانگا جس پر تلخ کلامی ہو گئی۔

آصف نے مزید بتایا کہ تلخ کلامی پر کالی گاڑی میں سوار شخص نے حماد کو 2 گولیاں سینے پر مار دیں، جس سے حماد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔

مقتول کے کزن آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا برابر والے ہال کی تقریب کے دولہا کا دوست ہے، پولیس نے دولہا کو حراست میں لے لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید