گلگت.....گلگت بلتستان میں تین روز سے جاری برفباری تھم گئی ہے ،تاہم سردی کی شدت برقرار ہے۔گلگت بلتستان میں غذر ،استور اور دیامر میں تین روز کی برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے اور اب لوگ اپنے گھروں کی چھتوں اور راستوں سے برف ہٹانے کا کام کر رہے ہیں ۔
بند رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جاسکی ہیں ،مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں کہیں دھوپ ہے توکہیں بادل چھائے ہوئے ہیں۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کے باعث جلانے کی لکڑی کے دام بڑھ گئے ہیں ۔