ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ جاری ہے۔
15 دن میں پہلی بار ڈالر نیچے آتا نظر آیا ہے، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 57 پیسے سستا ہو کر 239 روپے 37 پیسہ کا ہو گیا۔
انٹر بینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 11 روپے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہو کر 245 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دوسرے کاروباری سیشن میں آج رجحان منفی رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کم ہو کر 40029 ہو گیا۔