• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر مختار دو برس کیلئے چیئرمین وفاقی HEC مقرر

کراچی(سید محمد عسکری) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو دو برس کی مدت کے لیے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چئیرمین مقرر کردیا ہے۔ جس کا جمعہ کے روز باقاعدہ نوٹیفکیشن وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے جاری کردیا ہے جب کہ ایچ ای سی کیایگزایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیلکی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔یہ تیسری مرتبہ ہے ہے جبان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے وہ سابق چئیرمین ایچ ای سی کے دور میں ریٹائر ہوگئی تھیں۔ ڈاکٹر مختار احمد اس سے قبل بھی چیئرمین ایچ ای سی رہنے کے علاوہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی کی اسامی28 مئی کو ڈاکٹر طارق بنوری کی چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو قائم چیرمین مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کی سربراہی میں قائم تلاش کمیٹی نے وزیر اعظم کو چیئرمین ایچ ای سی کے لیے تین ناموں کی سمری بھیجی تھی جن میں سابق وائس چانسلر جامعہ ہری پور ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی، بریڈ فورڈ یونیورسٹی برطانیہ کے پروفیسر خورشید خان اور سابق چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے نام بھیجے تھے تاہموزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کے نام کی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید