• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں اُنہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی سے ملاقات کی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ایئر پورٹ سے سیدھے ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پہنچے جہاں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ان کا استقبال کیا۔


عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے علاوہ عمران خان ایوانِ وزیرِاعلیٰ میں ارکانِ اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب کابینہ کی تشکیل کی حتمی منظوری دیں گے۔

دورۂ لاہور کے دوران عمران خان مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کی عمران خان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان سے نومنتخب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ خراب موسم کے باعث عمران خان کا 2 بار دورۂ لاہور مؤخر ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید