• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر پرویز الہٰی سے ملاقات

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

سی ایم ہاؤس لاہور میں پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھے رہے۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی موجود تھے، اس دوران پنجاب کے انتظامی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران گفتگو عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

پرویز الہٰی نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب اسمبلی اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں صوبے سے غیر جمہوری اور غیر قانونی حکومت کے خاتمے پر مبارکباد دی۔

قومی خبریں سے مزید