وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کو پیپلز بس سروس کے مسائل حل کرنے اور اس کے روٹس کو ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات اور وزیر ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ماڈل کالونی، ریگل چوک میں پیپلز بس روٹ نمبر ون پر اسفالٹ کام کی ضرورت ہے جبکہ ملیر ہالٹ، ایف ٹی سی اور آرام باغ کے علاقوں میں فرش کا کام ہونا باقی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ روٹ ون کے مرمتی کام کو فوری شروع کیا جائے، پیپلز بس سروس شہر کے لیے اہم ہے اس کے تمام مسائل حل کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، شاہ فیصل برج کے علاقوں میں اسفالٹ کے کام کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ نے روٹ نمبر 2 کے تمام کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام روٹس پر سڑکوں کی مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹاب بھی بنانے کی ہدایت کردی۔