• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے ’بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹوئٹر ٹرینڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ اداکار کو بھارت سے محبت نہیں ہے۔

اداکار عامر خان 4 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے نئے پراجیکٹ ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ساتھ بالی ووڈ نگری میں واپس آرہے ہیں۔

ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں ماہ یعنی11 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے لیکن ریلیز سے پہلے ہی بھارت میں سوشل میڈیا پر  ’بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا نے عامر خان سے بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا ٹوئٹر ٹرینڈ سے متعلق پوچھا تو اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے اس بات کا بھی دُکھ ہے کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ میں بھارت کو پسند نہیں۔

اداکار نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ میرے بارے میں ایسی سوچ رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم! میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں، براہ کرم میری فلم دیکھیں۔

واضح رہے کہ عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تنازع کی زد میں آگئی ہے اور مخالفین فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے خلاف ٹرینڈ چلا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عامر خان کی مذکورہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ انہوں نے فلم میں بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق بھی اڑایا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید