• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فارن فنڈنگ فیصلہ: اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے، پولیس اور ایف سی کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میڈیا سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والوں کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کو اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سال بعد کل سنایا جائے گا، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح دس بجے سنایا جائے گا،  فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس 2014 سے چلتا  آ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید