قصور(صباح نیوز)قصورسینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی طارق اکرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی سے قبل مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی تھی۔قصور کی سینٹرل جیل میں قید مجرم طارق اکرم نے 2005میں اپنے سسر کو قتل کیا تھا جس پر اسے مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مجرم طارق اکرم کو گزشتہ روز علی الصبح پھانسی دیدی گئی۔جیل انتظامیہ کی جانب سے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔