کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ اورجنرل سیکرٹری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بلوچستان کے وفد سے ملاقات کرکے صوبے کی تنظیم کے تمام تحفظات دور کریں،تمام ترقیاتی فنڈز سرکاری ملازمتوں ودیگر حکومتی امور میں مسلم لیگ (ن) کو شامل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی اور صوبائی پی ایس ڈی پی میں مسلم لیگ (ن) کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔بیان میں انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے نہ صرف کسانوں اور زمینداروں کا بلکہ لاکھوں روپے کے باغات تباہ ہوگئے دوسری جانب دیہاتوں اور بستیوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ عوام کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار زندگی گزارنے پر مجبور جبکہ حکمران متاثرین کی مدد میں غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مشکل گھڑی میں بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد کیساتھ ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔