کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رہنما اور فیملی پلاننگ کے زیراہتمام خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے حوالے سے کولیشن تقریب سے ہیڈ آف یو این ایف پی اے بلوچستان ڈاکٹر سرمد نے کہا کہ سول سوسائٹی کے کردار کو نظر انداز کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے فیملی پلاننگ کے اہداف اور مقاصد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، چاہتے ہیں کہ سول سوسائٹی ، غیرسرکاری ادارے ، سماجی کارکن اور صحافی مل کر بلوچستان میں فیملی پلاننگ کے مسائل کو اجاگر کریں ۔اجلاس سے بہرام بلوچ اور بہرام لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے حوالے سے رہنما اور فیملی پلاننگ آف بلوچستان کے اقدامات اور کاوشیں قابل تحسین ہیں ،سول سوسائٹی بلوچستان بھی مختلف مسائل کے حل کے لئے ہمہ جہت جدوجہد کررہی ہے ، تاہم جب تک کولیشن کی پالیسی پر عمل اور مسلسل فالو اپ نہیں ہوگا، تب تک فیملی پلاننگ کے اہداف حاصل کرنا مشکل ہے ۔ہیڈ آف ہینڈز بلوچستان داؤد بلوچ نے کہا کہ ہم فیملی پلاننگ پر حکومت پاکستان کے اہداف حاصل کرنے میں کولیشن سے تعاون کریں گے ، ہمیں کچھ خاص اضلاع سے نکل کر باقی اضلاع میں بھی کام کرنا ہوگا ۔ پروگرام سے سلیم شاہد ، اورنگزیب ، ثناء درانی ، گل حسن ، قاری رشید ، فاطمہ ننگیال اور باری کرد نے بھی خطاب کیا ۔