کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، ضیاء الحق، توقیر بھٹی، ارشد اچکزئی اور امین آغا نے اسلام آباد ڈی چوک پرپی ٹی آئی کے پرامن مظاہرین کی ہلاکت تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ۔بانی پی ٹی آئی کی کال پر لاکھوں کی تعداد میں کارکن اورعوام نکلے اور گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پرامن دھرنا دیا جس پر حکومت نے فائرنگ ولاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی کارکن شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی کو اس حق سے محروم کیا جارہا ہے۔انہوں نے جاں بحق کارکنوں کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتارکارکنوں کوفوری طورپررہا کیا جائے ۔