کوئٹہ(پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاپولیشن ویلفیئر یونٹ کے صدر عبدالرشید خان بڑیچ سینئر نائب صدر محمدعامر کاسی جونیئر صدراول محمداعظم اورجنرل سیکرٹری شاہ محمدکاکڑ نےمحکمہ میں ملازمین دشمن پالیسی اور انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سینئر کلرک سہیل خان کو پانچ سال بعد بے بنیاد الزامات لگاکر گمنام خط پرپی بی14سے پی بی11میں تنزل کرنا عدالتی فیصلے کی خلا ف ورز ی ہے۔ رہنماؤںنے گورنر ‘ وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاکہ ڈی جی کو تبدیل کرکے سینئرافسرکو تعینات کیاجائے بصورت دیگر احتجاج پرمجبور ہونگے۔