کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری برائے طلباء امور و دھرنا کمیٹی کے ممبر سردار رشید خان ناصر نے کہاہےکہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور 29 نومبر کو دھرنا کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا جس طرح سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں تاجر برادری ، وکلاء برداری نے دھرنے میں شرکت اور ہمارے ساتھ ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مغوی بچے مصور کاکڑ کی بازیابی کے لئے جاری احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دھرنے میں شرکت کریں آئندہ کا لائحہ عمل 29 نومبر کے اجلاس میں طے کیا جائیگا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے مذاکرات بھی ہوں گے اور دھرنا بھی جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ جب تک مصور کاکڑ بازیاب نہیں ہوتا اس وقت تک پرامن احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔