• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشیر غنی کا قتل قابل مذمت ،آج گوادر میں شٹرڈاؤن ہوگا،حق دو تحریک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر حفیظ اللہ کھیازئی نے پسنی کے رہائشی بشیر عبدالغنی کی مبینہ ماورائے آئین و قانون قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعےکے خلاف آج (27 نومبرکو) ضلع گوادر میں شٹر ڈاون کیا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر وسیم صمد ، حاجی ناصر ، صادق فتح بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ بشیرعبدالغنی مبینہ طور پرسی ٹی ڈی گوادر کے زیرحراست تھا کہ 22 نومبر 2024ء کو اسے مبینہ طور پر دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا گیا اس کا ماورائے آئین و قانون قتل سوالیہ نشان ہے ،اس طرح کے واقعات تمام لاپتہ افراد کے لواحقین اور خاندانوں کیلئے باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان بشیر عبدالغنی کے مبینہ طور ماورائے آئین و قتل کے خلاف آج( 27 نومبرکو) ضلع گوادر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتی ہے کہ مبینہ قتل کی تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید