• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔

نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔

اس سے قبل پاکستان کے لئے پہلا میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جیتا۔

اس طرح ایونٹ میں اب پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید