کوئٹہ ( پ ر )اے این پی کے مرکزی قائم مقام صدر رکن قومی اسمبلی حیدر خان ہوتی نے اے این پی ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ کو فون کر کے انکے بھتیجے شمشاد خان کاکڑ کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کی۔ حیدر خان ہوتی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کو وزیراعظم کے نوٹس میں لائیں گے، اور وزیراعظم سے مطالبہ کرینگے کہ کے بلوچستان کے صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کو پابند کرے کہ وہ شمشاد شہید کے خاندان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ حیدر خان ہوتی نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمشاد شہید کے قتل سے پارٹی کو کافی نقصان پہنچا۔