عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13پارٹیوں نے عمران خان اور اس کی پارٹی پی ٹی آئی کو ہدف بنایا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے عمران خان کو نااہل کرنے پر زور ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں اور مقدمات پر زور ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور فضل الرحمٰن بھی انتقامی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں، پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرانے کے قابل ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی دفن ہو جائے گا۔