• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل

گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کا مقام—فوٹو بشکریہ گوگل
گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کا مقام—فوٹو بشکریہ گوگل

کراچی کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کمیٹی میں سید اسد رضا، آصف احمد اور مردان کھوسو شامل ہیں، یہ کمیٹی پورے واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی معاملے کی چھان بین کر کے اس کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید