وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری نہیں دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے آرٹیکل 2، 6 ،15 اور 17 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گا۔