• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز میں دھماکے سے متعلق اہم انکشافات

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں دھماکے کے حوالے سے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پھٹنے والا روسی ساختہ گرنیڈ ممکنہ طور پر باہر سے لایا گیا، غیر ملکی ساختہ دھماکہ خیز مواد یا بارود کوت میں نہیں رکھا جاتا، یہ دونوں دستی بم مبینہ طور پر باہر سے لائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک دستی بم پن نکال جانے کی وجہ سے پھٹ گیا، دوسرے دستی بم کا سیفٹی لاک کھلا تاہم پن لگی ہونے کے باعث پھٹ نہیں سکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم دہشتگردی کے لیے لے جایا جا رہا تھا یا لایا گیا، تحقیقات کر رہے ہیں، اس واقعہ میں کسی بھی تخریب کاری اور دہشتگردی کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستی بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید