• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو غذا دیتے ہوئے شکرخورے کی ویڈیو وائرل

شکر خورا (Humming Bird) پرندوں کی نسل کا ایک خوبصورت اور نایاب پرندہ ہے، یہ ہر ملک میں نہیں پایا جاتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکر خورے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے ننھے ننھے سے بچوں کو چونچ سے غذا دے رہا ہے۔

گزشتہ روز اپ لوڈ کی گئی یہ ویڈیو اب تک 23 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شکر خورا درخت کی ٹہنی پر اپنے چھوٹے سے گھونسلے میں دو بچوں کو غذا دے رہا ہے۔

ایک شخص نے انگلی سے شکر خورے کو سہارا دیا ہوا ہے، پرندے کی جسامت انگلی کے پور کے برابر ہے۔

لمبی سی چونچ والے شکر خورے پھولوں اور پھلوں سے رس کشید کرتے ہیں، یہی ان کا دانا پانی ہوتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید