• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما شو پھر ٹی وی پر واپسی کیلئے تیار، اہم کردار غائب؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بھارتی کامیڈی شو ’دا کپل شرما شو‘ کی دوبارہ ٹیلی ویژن پر واپس ہو رہی ہے جس سے متعلق کاسٹنگ کمپنی نے نئے چہرے متعارف کروانے کے لیے اشتہار بھی دے دیا۔ 

واضح رہے کہ کپل شرما کے ساتھ مداحوں کو سب سے زیادہ شو کے کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی (سنیل گروور) کو پسند کرتے ہیں اور اس خواہش کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ انہیں دوبارہ شو میں شامل ہونا چاہیے۔ 

تاہم مکیش چھابرا کاسٹنگ کمپنی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کپل شرما شو کی ٹیلی ویژن پر واپسی سے متعلق بتایا ہے۔

ساتھ میں کمپنی نے نئے چہرے بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اس نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے ہی درخواستیں موصول کرلیں۔ 

اس پیغام میں تبصرہ کرتے ہوئے سنیل گروور کے مداحوں نے لکھا کہ اگر ڈاکٹر مشہور گلاٹی کو شامل کیا جائے گا تو پھر اس شو کا لیول مزید بڑھ جائے گا۔ 

اسی طرح ایک مداح نے تحریر کیا کہ دی کپل شرما شو کے نئے سیزن میں ہم سنیل گروور کو بہت زیادہ یاد کریں گے۔ 

ان تبصروں سے یہ تاثر سامنے آرہا ہے کہ اس کامیڈی شو کے نئے سیزن میں مداحوں کا سب سے پسندیدہ کردار شامل نہیں ہوگا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید