• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود آئسولیشن میں رہیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تاہم وہ دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق صدر بائیڈن کی طبیعت بہتر ہے، صدر بائیڈن کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ 79سالہ امریکی صدر 21جولائی کو کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد امریکی صدر کا ایک بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 30جولائی کو دوبارہ مثبت آیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید