• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیشیئن اور پیٹے ڈیوڈسننے اپنی راہیں علیحدہ کر لیں

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فیشن آئیکون کم کارڈیشیئن اور پیٹے ڈیوڈسن اب صرف اچھے دوست ہیں ، نو ماہ کےتعلق کے بعد دونوں اسٹارز نے اپنی راہیں علیحدہ کر لیں۔لانگ ڈیسڈنس ریلشن شپ اور مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے دونوں نے اپنے تعلق کو خوشگوار طریقے سے ختم کر لیا۔کیم اور پیٹے اکتوبر 2021 میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں بندھے۔ یہ جوڑا مارچ 2022 میں انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر ایک ساتھ نظر آیا ۔ میٹ گالا2022 میں بھی کیم اور پیٹ نے ریڈ کارپیٹ میں ایک ساتھ ہی انٹری دی اور خبروں میں رہا۔پیٹے اپنی فلم ’’وزرڈ‘‘ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں زیادہ تر وقت گزارتے ہیں جبکہ کم اپنے چار بچوں کے ساتھ لاس انجیلس میں موجود ہیں۔مارچ 2022 میں کم کے سابقہ شوہر کنیے ویسٹ سے علیحدگی کے بعد عدالت نے کیم کو قانونی طور پر سنگل قرار دیا ۔کم اور کانیے کا طلاق کا تنازع کافی عرصے تک جاری رہا۔ کیم اور کاینے کے چار بچے ہیں۔

دل لگی سے مزید