• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: پاور لومز مزدوروں کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری، فیکٹریاں بند

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد میں اجرتوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف پاور لومز مزدوروں کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، مزدوروں کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں فیکٹریاں ایک ہفتے سے بند ہیں۔

لیبر قومی موومنٹ کی کال پر پاور لومز مزدوروں کی جانب سے اجرتوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف جھنگ روڈ کے 4 سیکٹرز میں یکم اگست سے ہڑتال جاری ہے جبکہ گزشتہ 5 روز سے مزدوروں نے ایئرپورٹ چوک میں احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔

احتجاجی دھرنے میں مزدوروں کے اہلِ خانہ اور بچے بھی شامل ہو گئے ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم اجرت 25 ہزار روپے پر عمل درآمد تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزدوروں کے احتجاج کے باعث جھنگ روڈ اور ایئر پورٹ کو جانے والا ٹریفک معطل ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید