• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فافن کا سیاست میں پیسے کے استعمال پر سخت قانونی ضوابط بنانے کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاست میں پیسے کے استعمال پر سخت قانونی ضوابط بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فافن نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کے باعث ملک کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہے۔

فافن نے مزید کہا کہ سیاست میں پیسے کا عمل دخل کم کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں سیاسی مالیات سے متعلق قانونی شقیں مؤثر بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کے باعث ملک کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہے۔

غیر سرکاری تنظیم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں پیسوں کے استعمال کو ضبط کرنے سے متعلق اصلاحات پر اتفاقِ رائے پیدا کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی قانون الیکشنز ایکٹ میں انتخابی اخراجات کو ضبط کرنے کے لیے موجود دفعات ناکافی ہیں۔

فافن نے بیان میں مزید کہا کہ 2018 کے عام، ضمنی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پیسوں کے کھلے استعمال کے اثرات واضح دکھائی دیے۔

قومی خبریں سے مزید