• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں پرویز الہٰی نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اور فلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔

وزیراعلیٰ نے احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کے لیے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جس کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے احساس پروگراموں کے لیے احساس ایکٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید