• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا، بارشوں اور سیلاب سے تباہی 1000 سے زیادہ افراد پھنس گئے

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سیاحتی مقام ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچا دی،ہزار سے زیادہ افراد پھنس گئے اور 60سے زیادہ گاڑیوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ترکذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ایک ہزار سے زیادہ افراد پھنس گئے جبکہ 60سے زیادہ گاڑیوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور مقامی شہریوں کو ممکنہ خدشات سے خبر دار کیا ہے۔ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں حالیہ بارشوں کی فی مربع میٹرکی مقدار 1988سے اب تک ریکارڈ کی گئی بارش کی سب سے زیادہ مقدار تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید