• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، بچوں سے زیادتی، قادیانی جماعت کے سابق رہنما کو ساڑھے 6 سال قید

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ، نمائندہ جنگ) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈینٹن میں قادیانی جماعت کے سابق رہنما منیب الرحمان کو مختلف کاونٹیز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرائم کے سلسلے میں ساڑھے چھ سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ منیب کو ڈینٹن کاؤنٹی کی جج شیری شپ مین کی عدالت میں پری ٹرائل کے لیے لایا گیا جہاں ملزم نے عدالت سے استفسار کیا کہ وہ کم سزا کے بدلےاقبال جرم کرنا چاہتا ہےجس پرریاست ٹیکساس کی عدالت کی جج نے کہا کہ اگر وہ جرم قبول کرنا چاہتے ہیں، تو آج ہی کریں۔ اس طرح مجرم نے رضا مندی ظاہر کی جس پر عدالت نے اسے ساڑھے چھ سال قید کی سزا کا حکم سنادیا۔ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے متاثرہ نوجوان نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر بچے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا تھا۔متاثرہ نوجوان کی والدہ نے بھی عدالت میں دئیے گئے بیان میں کہا کہ مجرم دو سال سے تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا لیکن آخر کار اسے وہی ملا جس کا وہ حقدار تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید