• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی، جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق، درجنوں بے ہوش

سکھر(بیورو رپورٹ) روہڑی میں جلوس میں دم گھٹنے سے 6عزادار جاں بحق، درجنوں بیہوش ہوگئے.

نویں محرم الحرام کا ساڑھے 5 سو سالہ 9 ڈھالہ تعزیہ کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش میں گرمی حبس اور رش کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائیوں سمیت 6 عزادار موقع پر جابحق، 2 سو سے زائد عزادار بے ہوش اور زخمی ہوگئے .

 ایدھی و اسکاؤٹ کے رضا کاروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایاجسکے بعد لاشیں آبائی گائوں پہنچا دی گئیں۔

ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق 9محرم کی صبح 4بجے رسم شمع گل اور برآمد کردہ ساڑھے5 سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا میں شرکت، کاندھا دینے اور پرسہ دینے کی کوشش میں حبس گرمی اور رش میں دب کر دل شیر ،کامران علی ،حسن پٹھان سکھر سمیت دو بھائی منصور سولنگی، ذوالفقار سولنگی موقع پر جابحق ہوگئے اور 2 سو سے زائد عزادار بے ہوش اور زخمی ہوئے ،ماتمی جلوس میں شامل اسکاؤٹ رضا کاروں، ایدھی رضاکاروں اور پولیس نے ماتمی جلوس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے کربلا میدان پر قائم کردہ عارضی میڈیکل کیمپوں اور تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچایا جہاں سے میتوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انکے آبائی شہروں کو روانہ کیا گیا جبکہ زخمیوں اور بے ہوش ہونے والے عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا۔

واضح رہے اس موقع پر تعلقہ اسپتال روہڑی میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف اسپتال میں موجود تھا۔

اہم خبریں سے مزید