• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یوٹیوب نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین باآسانی کسی بھی ویڈیو کو مختصر کلپ میں بدل سکتے ہیں۔

اب یوٹیوب صارفین شارٹس نامی یوٹیوب فیچر سے ٹک ٹاک جیسے مختصر ویڈیو کلپس بنا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کم سے کم 60 سیکنڈ کی ویڈیو کو سلیکٹ کرنے کے بعد براہِ راست شارٹس ایڈیٹر میں لے جاتا ہے، جہاں اس میں ٹیکسٹ، فلٹرز، اسٹیکرس یا دیگر فیچرز کا اضافہ کر کے شارٹ کے طور پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔

جب ویڈیو کو شارٹ کے طور پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے تو جس ویڈیو سے فوٹیج لی جاتی ہے اس کا لنک نیچے نظر آتا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق اس فیچر سے صارفین مختصر کلپ کو مرکزی ویڈیو کے پرومو ٹول کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جس سے ویوز کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ یوٹیوب
بشکریہ یوٹیوب

یہ فیچر صرف صارف کی اپنی ویڈیوز پر کام کرے گا اور دیگر صارفین کی ویڈیوز سے شارٹس بنانا ممکن نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی کامیابی نے تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو اس کے فیچرز اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔

یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کے مقابلے میں کچھ عرصے قبل شارٹس فیچر کو آزمائش کے بعد عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید