• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے بیٹی کا کیا نام رکھا ؟

پاکستان کی معروف فنکار جوڑی، شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اپنی ننھی پری کا نام رکھ دیا ہے۔

گزشتہ روز شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں پہلی اولاد، بیٹی پیدا ہوئی۔

اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک گزشتہ روز اداکارہ مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر صدف اور شہروز کی بیٹی کی متعدد تصویریں وائرل ہیں۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری سمیت متعدد حلقوں کی جانب سے اس جوڑی کو والدین بننے پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی، سابقہ اہلیہ، اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید