• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی PTI رہنماؤں کی گرفتاریوں پر مشاورت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور لاہور جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شرکاء نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے غوربھی کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان شام میں پریس کانفرنس کریں گے۔

یہ بات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید