• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے تائیوان میں باقاعدگی سے گشت کرکے صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے، چین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین کی تائیوان کے اطراف فوجی مشقوں پر چینی فوج کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی مشقوں میں تائیوان کے اردگرد مختلف کام کامیابی سے مکمل کرلیے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق ہمارے فوجی آبنائے تائیوان کی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھیں گے اور آبنائے تائیوان میں باقاعدگی سے گشت کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم فوجی تربیت جاری رکھیں گے تاکہ جنگ کے لیے تیار رہیں۔

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید