• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مزید 353 کورونا کیسز رپورٹ، 1 مریض جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث ایک شخص کا انتقال کر گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 353 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 229 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 509 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 60 ہزار 955 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 388 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار 4 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید