• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق شوہر نے برٹنی اسپیئرز کی چونکا دینے والی ویڈیو شیئر کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے سابق شوہر کیون فیڈرلائن نے ان کی چونکا دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

کیون فیڈرلائن نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیے گئے انٹرویو میں برٹنی اسپیئرز پر بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ  نہ کرنے کے جو الزامات لگائے تھے، اُنہیں ثابت کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بظاہر گلوکارہ اپنے بیٹوں پر چیختے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، جوکہ اس وقت تقریباََ 11 یا 12 سال کے ہوں گے جب یہ ویڈیو بنائی گئی۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور اپنے بیٹوں پر اس طرح الزام عائد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا جس سے وہ گزرے ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس جھوٹ کو روکنا ہوگا، اور مجھے امید ہے کہ ہمارے بچے بڑے ہو کر اس سے بہتر انسان ہوں گے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید