• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف انتہا پسندوں کا احتجاج

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف ورانسی (بنارس) میں احتجاج کیا گیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی مووی آج ہی ریلیز ہوئی ہے جس کے خلاف یوپی کے شہر ورانسی میں سنتان رکشک سینا کے ارکان نے احتجاج کیا، اور رکشا بندھن کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ خود کو بھارت میں محفوظ نہیں سمجھتے تو پھر ان کی مووی بھی بھارت سے باہر ریلیز ہونا چاہیے۔ 

بعدازاں احتجاج کرنے والوں نے بھیلوپور کے ایس ایچ او کو اس حوالے سے یادداشت پیش کی۔ 

سنتان رکشک سینا کے صدر چندرا پرکاش کا کہنا تھا کہ عامر خان کی آخری فلم پی کے دیکھ کر یہ بات واضح ہوئی کہ عامر خان نے اس میں ہندو دیوتاؤ کا مذاق اڑایا۔ 

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فلم کو نہ دیکھیں اور اپنا وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچائیں۔ جبکہ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ سے فلم پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید