• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی اور شہری علاقوں میں غربت کم ہوئی ہے، اسحاق ڈار

Poverty Has Been Reduced In Urban And Rural Areas Ishaq Dar
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجے میں دیہی اور شہری علاقوں میں غربت اور بیروزگاری میں کمی آئی ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی بنک کے اشتراک سے کئے گئے سماجی و معیار زندگی کے بارے میں اقدامات کے سروے کے مطابق بنیادی ضروریات کی لاگت کے فارمولے کے تحت 2001 اور 2002میں غربت کی شرح 64.2 فیصد سے کم ہو کر 14۔2013میں 29.5 فیصد ہوگئی ہے۔

جبکہ غذائی توانائی حاصل کرنے کے فارمولے کے تحت یہ اسی دورانیے میں 34.6 فیصد سے کم ہو کر 9.31 فیصد پر آچکی ہے۔ اسی طرح بیروزگاری کی شرح بھی 2012-13ءمیں 6.2 فیصد سے کم ہو کر 2014-15ءمیں 5.9 فیصد پر آگئی ہے۔
تازہ ترین